Tuesday, May 7, 2024

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لے لیا

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لے لیا
August 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کے عہدے  کا حلف اٹھا لیا۔ عمران اسماعیل کی تقریب حلف برداری کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے  عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیا۔ عمران اسماعیل عام انتخابات 2018 میں سندھ اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے لیکن گورنر کی نامزدگی کے ساتھ ہی عمران اسماعیل نے  سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ستعفیٰ دیدیا۔