Wednesday, April 24, 2024

عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی

عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی
October 17, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے ایم کیوایم رہنماوں کے بعد ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز نے انہیں سنگین دھمکیاں دی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل ایک بار پھر پہنچے درخشاں تھانے  ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کیخلاف مقدمہ درج کرانے،عمران اسماعیل کا کہنا ہے دانیال عزیز نے ایک ٹی وی شو میں انہیں سنگین دھمکیاں دی ہیں،عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کی ایف آئی آر درج نہ کی تو وہ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ درخشاں پولیس نے عمران اسماعیل کی درخواست وصول کرلی اور قانونی تقاضے پوری کرنے کے لیے اعلیٰ افسروں کو بھجوادی ہے۔