Sunday, May 12, 2024

عمرا یوب نے گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قرار دے دیا

عمرا یوب نے گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ  اور پیپلزپارٹی کو قرار دے دیا
January 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر عمر ایوب نے گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تمام دھیان ٹی ٹیز پر تھا، اس لیے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے۔ پچھلی حکومتوں کی نااہلی کا خمیازہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا گیس پریشر کم ہے تو قصور وار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔ عمران خان نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کی تھی جسے پورا کر دیا۔ گیس کے حوالے سے سندھ کے تحفظات درست نہیں ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز اگلے ماہ تک مکمل بحال کر دیں گے۔