Friday, April 26, 2024

عمر کوٹ: آصف زرداری کی آمد سے پہلے شہر کی قسمت چمک اٹھی

عمر کوٹ: آصف زرداری کی آمد سے پہلے شہر کی قسمت چمک اٹھی
December 10, 2017

عمر کوٹ (92 نیوز) سندھ کے شہر عمر کوٹ کی مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی آمد سے پہلے ہی شہر کی قسمت جاگ گئی۔
انتظامیہ کو جیسے ہی خبر ملی کہ سابق صدر آصف زرداری ایم پی اے سید علی مردان شاہ کے بیٹے کی دعوت و لیمہ کے لئے آ رہے ہیں تو اُن کی دوڑیں لگ گئیں۔
انتظامیہ نے اُن سڑکوں کی مرمت فوری شروع کر دی جو کئی سالوں سے منہ چڑا رہی تھیں۔ ہیلی پیڈ بنانے کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال بھی بے دریغ انداز میں کیا گیا۔
دوسری طرف آصف زرداری کے لئے مزے دار ڈشیں تیار کی جا رہی ہیں۔ کھانے میں بکرے کی سجی، تیتر، بٹیر، حلوہ اور دیگر چیزیں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ولیمے میں شرکت کے بعد رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کی جانب سے کنری میں دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے اور میڈیا سے گفتگو میں سیاسی مخالفین پر لفظی گولہ باری بھی کریں گے۔