Thursday, March 28, 2024

عمر عبداللہ بھی عمران خان کی کفایت شعاری کے معترف

عمر عبداللہ بھی عمران خان کی کفایت شعاری کے معترف
July 22, 2019
سرینگر(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداﷲ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے ؟، عمران خان کو پروٹوکول نہ دینا ان کیلئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کیلئے برا ہے ۔