Tuesday, May 14, 2024

عمر شیخ کی چھٹی، غلام محمود ڈوگر لاہور کے نئے پولیس چیف تعینات

عمر شیخ کی چھٹی، غلام محمود ڈوگر لاہور کے نئے پولیس چیف تعینات
January 1, 2021

لاہور (92 نیوز) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی چھٹی، غلام محمود ڈوگر لاہور کے نئے پولیس چیف تعینات کردئیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔

غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور چیف ٹریفک پولیس کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں، سی پی او ملتان کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

غلام محمود ڈوگر نے 1993ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور ان کا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔ ان دنوں وہ ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سی پی او پنجاب لاہور کے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔

عمر شیخ کو پنجاب کانسٹیبلری کا ڈپٹی کمانڈنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

عمر شیخ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی، پر عمر شیخ کو تبدیل کیا تھا۔