Thursday, April 18, 2024

عمر شریف کی آخری خواہش کی تکمیل، سندھ کابینہ کے ارکان کا اہلخانہ سے رابطہ

عمر شریف کی آخری خواہش کی تکمیل، سندھ کابینہ کے ارکان کا اہلخانہ سے رابطہ
October 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اداکار عمر شریف کی آخری خواہش کی تکمیل کے لیے سندھ کابینہ کے ارکان نے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا۔

معروف فنکار عمر شریف نے حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں تدفین کی خواہش کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے عمر شریف کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ پارٹی کی تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ کارکنان و عوام سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی۔

سینیٹر سعید غنی نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی کے قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔