Friday, April 19, 2024

عمر ایوب کے مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ

عمر ایوب کے مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ
February 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر عمر ایوب  کے مسٹر 10پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہو گیا ، پیپلزپارٹی کے ارکان نے عمر ایوب کی سیٹ کا گھیراؤ کرلیا ، ڈپٹی اسپیکر ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کرتے رہے، شور شرابے کے باعث ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کو 10 منٹ کا وقفہ کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب دوران عمر ایوب نے ایک لطیفہ سنایا جس میں  ایک ملک کے صدر کا نام 10 پرسنٹ لیا ، اس کے ساتھ ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان نے عمر ایوب کا گھیراؤ کرلیا  اور تلخ کلامی ہوئی ۔ اسمبلی میں موجود دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی  جبکہ اسپیکر ارکان کو تحمل برقرار رکھنے اور سیٹ پر بیٹھنے  کا کہتے رہے ۔ ماحول میں زیادہ تناؤ آیا تو اسپیکر نے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفہ کر دیا ۔