Thursday, April 18, 2024

عمر اکمل کی متحدہ عرب امارات کے ناٹ کلب میں موج مستی کی ویڈیو وائرل ‏

عمر اکمل کی متحدہ عرب امارات کے ناٹ کلب میں موج مستی کی ویڈیو وائرل ‏
March 31, 2019

ریاض ( 92 نیوز) قومی ٹیم شکستوں سے دوچار  ہے مگر عمر اکمل  کی موج مستیاں جاری ہیں ،  عمر اکمل نے یو اے ای میں  نائٹ کلب میں موج مستی کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر  ڈال دی ، عوام کی ناراضگی کے بعد عمر اکمل نے ویڈیو ڈیلیٹ  کر دی۔

اس سے پہلے بھی عمر اکمل ڈانس پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں ، حیدر آبادمیں نائٹ کلب میں بھی  موصوف رقص کرتے پائے گئے تھے  ۔

پہلے بھی ویڈیو سامنے آنے پر انہیں پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔