Saturday, April 20, 2024

عمر اکمل کی سزا میں کمی کےخلاف ثالثی عدالت میں اپیل دائر

عمر اکمل کی سزا میں کمی کےخلاف ثالثی عدالت میں اپیل دائر
August 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کےخلاف ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر دی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کہتے ہیں یہ فیصلہ مشکل اور تکلیف دہ تھا لیکن کھیل کی ساکھ کے لئے ضروری تھا۔ غیرجانبدار ایڈجیوڈیکٹر نے عمراکمل کی سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کی تھی۔ انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلہ عمر اکمل اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی موجودگی میں سنایا گیا تھا ۔ عمر اکمل نے اپنی 3 سالہ پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی، عمر اکمل نے  میچ فکسنگ کے لئے بکی کے ساتھ  رابطوں کا اعتراف کیا تھا اور پی سی بی کو رابطوں کی بروقت  مطلع نہیں کیا تھا۔