Tuesday, April 23, 2024

عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی

عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی
July 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  پاکستانی کرکٹر عمر اکمل  کو  ریلیف مل گیا، عمر اکمل کی  تین سالہ پابندی کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی ۔ انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلہ عمر اکمل اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی موجودگی میں سنایا گیا، عمر اکمل نے اپنی 3 سالہ پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی، عمر اکمل نے  میچ فکسنگ کے لئے بکی کے ساتھ  رابطوں کا اعتراف کیا تھا اور پی سی بی کو رابطوں کی بروقت  مطلع نہیں کیا تھا۔