Thursday, May 9, 2024

عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کیخلاف اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی

عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کیخلاف اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی
July 6, 2020
لاہور (92 نیوز) 3 سالہ پابندی کیخلاف قومی کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13جولائی کو ہوگی۔ پی سی بی اور عمر اکمل کو سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردئیے گئےـ پی سی بی کے مطابق انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کیس کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏