Thursday, April 25, 2024

عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت، فیصلہ محفوظ

عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت، فیصلہ محفوظ
July 13, 2020
لاہور (92 نیوز) کرکٹر عمر اکمل کی 3 سالہ پابندی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، وکیل طیب رضوی پرامید ہیں کہ ان کے مؤکل کو انصاف ملے گا۔ کرکٹرعمر اکمل کی تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت آزاد ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائر فقیر محمد کھوکھر نے پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں کی۔ تین گھنٹے جاری رہنے والی سماعت میں عمر اکمل اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ پی سی بی کی نمائندگی تفضل رضوی نے کی، تین گھنٹے ک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہعمر اکمل کو انصاف ملے گا۔ کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی شق ٹوپوائنٹ فورپوائنٹ فور کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔