Thursday, April 18, 2024

عمر اکمل کو معطل کیوں کیاگیا،92 نیوز نے سراغ لگا لیا

عمر اکمل کو معطل کیوں کیاگیا،92 نیوز نے سراغ لگا لیا
February 20, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل  کو معطل کیوں کیا ؟92 نیوز نے سراغ لگا لیا ، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے رات بھر عمر اکمل سے  تحقیقات کی۔ ذرائع کے مطابق  پی سی بی  اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے  ایک مشکوک شخص کو بھی  پوچھ گچھ کی گئی ہے ، مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کے دوران اہم شواہد بھی اکٹھے  کر لئے  گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مشکوک شخص سے پوچھ گچھ کے بعد عمر اکمل کو معطل کیا گیا،  شواہد ہونے کی بنیاد پر عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ،  عمر اکمل سے تحقیقات جاری ہیں۔