Saturday, April 20, 2024

عمر اکمل کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

عمر اکمل کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
April 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) عمر اکمل پر پابندی کا معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے  ، سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹررمیز راجا نے لکھا کہ چلیں عمر اکمل باضابطہ طور پر بیوقوف افرادکی فہرست میں شامل ہوگئے،تین سال کی پابندی ، ٹیلنٹ کا ایسے ضیاع،خدا کی پناہ۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے،ایسے گدھوں کی جگہ جیل ہی ہے  وگرنہ ایسے مزید لوگ سامنے آئیں گے  ۔

ہارون نامی صارف نے عمر اکمل کی تصویر پر جون ایلیا کا مشہور شعر’’ میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس، خود کو تباہ کرلیا اورملال بھی نہیں‘‘لکھ کرٹویٹ کیا۔سردارہارون لکھتے ہیں عمر اکمل کے غیر سنجیدہ روئیے نے انہیں برباد کردیا۔

روحا ندیم نے عمر اکمل کی کہانی کو مشہور ڈرامے گیمز آف تھرونز سے تشبیہ دی ، شیوا لکھتے ہیں ایک باصلاحیت کرکٹر نے خود کو غیر ضروری چیزوں میں پڑ کر خراب کرلیا۔

ادھر  عمراکمل کے  بڑے بھائی کامران اکمل کاکہنا ہے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ، فیصلے سے انہیں اور انکی فیملی کو دکھ ہوا، سمجھ نہیں آئی پابندی کیوں لگائی گئی  تفصیلی ،فیصلہ آنے پرسزا  کیخلاف اپیل کریں گے۔