Wednesday, May 8, 2024

عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی
May 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹر عمر اکمل  نے  پی سی بی کی  تین سالہ پابندی  کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ، ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سالہ پابندی کی سزا سنائی تھی ، ای میل کے ذریعے  کی گئی اپیل میں  چیئرمین پی سی بی کو  سزا  میں  نظر ثانی کے لیے  کہاگیا۔

تین سالہ پابندی کا شکار کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی ڈسپلنری پینل  کے فیصلے کے خلاف  اپیل دائر کر دی ، پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین کو کی گئی  اپیل میں سزا میں دوبارہ غور کرنے کا کہا گیا ہے ، چیئرمین پی سی بی پندرہ دن کے اندر اپیل کی سماعت کے لئے ایڈجیوڈیکیٹر مقرر کرینگے۔

ایڈجیوڈیکٹر  ہائی کورٹ کا سابق جج ہو گا ، جو پہلے سے جمع شدہ  شواہد کی روشنی میں اپیل پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ دے گا۔

عمر اکمل یا پی سی بی کو اس کیس میں کوئی شہادت یا ثبوت دینے کی اجازت نہیں ہو گی ،عمر اکمل اپیل کی پیروی بابر اعوان لا فرم کر رہی ہے ۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نےعمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ 27 اپریل کو سناتے ہوئے ان پر تین سال کی پابندی لگائی تھی ۔

عمر اکمل پر بکیز کے رابطے چھپانے اور پی سی بی کو بروقت اطلاع نہ کرنے کے الزامات  تھے۔