Friday, April 26, 2024

عمان کے وزیر مذہبی امور کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

عمان کے وزیر مذہبی امور کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
January 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عمان کے وزیر مذہبی امور شیخ عبداللہ بن محمد السالمی کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مذہبی امور نور الحق قادری،عمانی سفیر سمیت ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت ہوئی۔ شیخ عبداللہ بن محمد السالمی کے اعزاز میں فیصل مسجد کیمپس میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور عمان کا کہنا تھا اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان میں جو محبت ملی اس پر مشکور ہوں۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کہا جامعہ میں آمد پر عمانی وزیر مذہبی امور کے مشکور ہیں۔ عمان کی جامعات اور پاکستانی جامعات کے مابین دو طرفہ تعلیمی تعاون کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں اور عمان کی جامعات مل کر جلد ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔