Saturday, April 20, 2024

عمان نے یمن میں رابطہ کر کے امریکی صحافی اور سنگاپور کے شہری کو بازیاب کرا لیا، امریکی شہری یمن کا سفر نہ کریں: امریکی محکمہ خارجہ

عمان نے یمن میں رابطہ کر کے امریکی صحافی اور سنگاپور کے شہری کو بازیاب کرا لیا، امریکی شہری یمن کا سفر نہ کریں: امریکی محکمہ خارجہ
June 2, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے یرغمال بنایا گیا امریکی صحافی عمان کے شہر مسقط پہنچ گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صحافی کیسے کومبز بحفاظت مسقط پہنچ چکا ہے اور خیریت سے ہے۔ میری ہاف کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں کو یمن کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ وہاں امریکی سفارتخانہ عارضی طور پر بند ہے جس کی وجہ سے مشکل میں پھنسے کسی بھی امریکی کی مدد سفارتی سطح پر نہیں کی جا سکتی۔ عمان حکومت نے یمن حکام سے رابطہ کر کے حوثی باغیوں کی قید سے ایک امریکی اور سنگاپور کے شہری کو بازیاب کرایا ہے، جو اب مسقط میں موجود ہیں تاہم تین امریکی شہری اب بھی حوثی باغیوں کی قید میں ہیں۔