Sunday, September 8, 2024

عماد وسیم کی عمدہ باﺅلنگ‘ پاکستان نے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا

عماد وسیم کی عمدہ باﺅلنگ‘ پاکستان نے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرا دیا
March 14, 2016
ایڈن گارڈن (ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو پندرہ رنز سے ہرا دیا۔ محمد حفیظ ستر رنز ناٹ آوٹ اور عماد وسیم چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب کھلاڑی رہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ستاون رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو بیالیس رنز بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے ستر رنز ناٹ آوٹ کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر شرجیل خان تئیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر صفر پر آوٹ ہوئے۔ سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تھریمانے کے پینتالیس اور چندی مل کے تیس رنز کے سوا کوئی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ ٹھہر سکا۔ پاکستان کے عماد وسیم نے چار لنکن کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ دو لنکن کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔