Friday, April 19, 2024

عماد وسیم کا ثانیہ اشفاق سے نکاح ہو گیا

عماد وسیم کا ثانیہ اشفاق سے نکاح ہو گیا
August 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح  پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہو گیا، تقریب فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی، رسم نکاح میں قومی کرکٹر اور ثانیہ کے اہل خانہ نے شرکت کی،ولیمہ 26اگست کو اسلام آبادمیں ہو گا۔ حسن علی کے بعد  عماد وسیم بھی زندگی کی دوسری اننگز کے لیے تیار ہیں ۔ پاکستانی آل راؤنڈر نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ آل راؤنڈر  کا برطانوی نژاد ثانیہ اشفاق کے ساتھ نکاح ہو گیا، رسم نکاح میں کرکٹر عماد اور ثانیہ  اشفاق کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ نکاح کے موقع پر عماد نے سفید کرتا شلوار پر کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کی تھی،  تقریب فیصل مسجد میں انتہائی سادگی سے کی گئی۔

قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ولیمہ کی تقریب 26اگست کو اسلام آباد میں منعقد  ہو گی، عماد سے پہلے 20اگست کو فاسٹ باؤلر حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے  ہوا تھا۔ حسن علی کے نکاح کی تقریب دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ حسن علی نے گہرے سبز رنگ کی شیروانی اور پاجاما زیب تن کر رکھا تھا۔ سامعہ آرزو خان نے روایتی سرخ رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا ۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کے والدین، قریبی عزیزواقارب شریک ہوئے۔ آل راؤنڈر شاداب خان کے علاوہ حسن علی نے کسی ساتھی کھلاڑی کو مدعو نہیں کیا۔ سامعہ آرزو خان دو یا تین ماہ بعد  رخصت ہو کر پاکستان آئیں گی ۔ دعوت ولیمہ بھی دو یا تین ماہ بعد ہی پاکستان میں ہو گی۔