Monday, September 16, 2024

علینہ کیساتھ جوکچھ ہوااس کے ثبوت موجود ہیں ، ارم عظیم فاروقی

علینہ کیساتھ جوکچھ ہوااس کے ثبوت موجود ہیں ، ارم  عظیم فاروقی
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) متحدہ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام کے معاملے پر سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی بھی بول پڑی ۔ ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار علینہ نامی لڑکی کے ساتھ جو کچھ ہوا اسکے سارے ثبوت موجود ہیں۔  دوسری جانب سماجی  رہنما صارم برنی کاکہناہے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا موبائل نمبر بند ہے ، رابطہ ہونے پر  مقدمہ درج کروایا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ارم عظیم فاروقی نے کہا متاثرہ علینہ نے دسمبرمیں ان سے رابطہ کیا اور تمام تر معاملات سےآگاہ کیا ۔ ان کے پاس  علینہ اور سلمان مجاہد بلوچ سے متعلق اہم ثبوت  موجود ہیں  ۔

ارم عظیم فاروقی کے مطابق انہوں نے معاملے کو حل کروانے کے لیئے علینہ کو پی ایس پی کے رہنماؤں کے نمبر بھی دیئے ۔

دوسری جانب  سماجی  رہنما  صارم  برنی  کہتے ہیں  علینہ کا موبائل   نمبر بند    ہے ، رابطہ ہونے کے بعد مقدمہ درج کروایا جائےگا  ۔ صارم برنی نے حکومت سے اپیل کہ پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے انکشافات کی تحقیقات کروائی جائیں کہ لڑکی کا شناختی کارڈ پارلیمنٹ لاجز سے کس طرح بنوایاگیا اور  لڑکی کوہوائی سفر کے ٹکٹ ادائیگی کس نے کی ۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی علینہ نے تحفظ کیلئے وفاق اور سندھ حکومت سے اپیل کر دی ہے ۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نقصان پہنچاسکتے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے ۔ سماجی رہنما صارم برنی نے خاتون کا مطالبہ میڈیا تک پہنچایا