Saturday, April 27, 2024

علینہ قتل کیس: والدین نے علوینہ کو علینہ کا قاتل ماننے سے انکار کر دیا

علینہ قتل کیس: والدین نے علوینہ کو علینہ کا قاتل ماننے سے انکار کر دیا
December 15, 2017

کراچی (92 نیوز) سٹی کورٹ میں بہن کےہاتھوں بہن کے قتل کے معاملہ کی سماعت کے موقع پر مقتولہ علینہ اور ملزمہ علوینہ کےاہلخانہ عدالت پہنچے تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتولہ علینہ کے والد نےملزمہ علوینہ کو اپنی بہن کی قاتل ماننے سے انکار کر دیا اور کہا یہ ممکن نہیں کہ علینہ کوعلوینہ قتل کرے۔

والدہ نے بھی بیٹی کو بہن کا قاتل ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ قتل احسن نےکیا ہے، وہ میری بیٹیوں کوبلیک میل کرتاتھا۔

دونوں ماں باپ نے الزام لگایا کہ پولیس ملزمان سے مل گئی ہے اور انہیں ان کی بیٹی سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔

عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ مقتولہ کے قتل میں اسکی بہن علوینہ سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں۔