Thursday, March 28, 2024

علینہ قتل کیس، بہن اور اسکے منگیتر نے اعتراف جرم کرلیا

علینہ قتل کیس، بہن اور اسکے منگیتر نے اعتراف جرم کرلیا
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) علینہ قتل کیس میں بہن علوینہ اور اُس کے منگیتر مظہر نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے اعترافی بیان کے بعد علوینہ اور مظہر کو جیل بھیج دیا ۔ ملزمہ والد کے پاؤں پکڑکر مافیاں بھی مانگتی رہی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقتول علینہ کی بہن ملزمہ علوینہ اور اس کے منگیتر مظہر سمیت چار ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ عدالت میں ملزمہ علوینہ اور اسکے منگیتر نے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ۔ ریکارڈ کئے گئے بیان کے مطابق پہلے ملزمہ اور پھر مظہر نے مقتولہ کے گلے پر چھری چلائی ۔


اعترافی بیان ریکارڈ کراتے وقت ملزمہ اپنے والد کے پاؤں پکڑ مافیاں بھی مانگتی رہی ۔ علینہ کے والدین نے علوینہ سے واقعہ کے پیچھے چھپی کہانی چھپانے پر شکوہ کیااور کہا کہ اگر علوینہ باتیں پہلے بتادیتی تو علینہ کی شاید جان بچ جاتی ۔
اعترافی بیان کے بعد عدالت نے ملزمہ علینہ اور مظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔