Friday, April 19, 2024

علیمہ خان کے لئے الگ ، فریال تالپور کے لئے الگ قانون ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی

علیمہ خان کے لئے الگ ، فریال تالپور کے لئے الگ قانون ہے ،  پاکستان پیپلزپارٹی
January 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنے لیڈرز پر عائد کردہ الزامات کے جواب دینے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما  نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے  800 افراد کی پراپرٹیز کا سراغ لگایا لیکن علیمہ خان کا نام  نہ لیا گیا ، عمران خان نے کرکٹ کے بعد جو چندا اکٹھا کیا علیمہ خان اس کی رکھوالی کر رہی تھی ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ  ہمارا نشانہ علیمہ آپا نہیں بلکہ عمران خان ہیں ، عمران خان بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آکر معاملے پر وضاحت دیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کے لئے الگ اور فریال بی بی کے لئے الگ قانون  ہے ، اپوزیشن کے لئے  الگ قانون ہے اور حکومتی نیب زدہ افراد کے لئے  الگ قانون ہے ۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ، ان کی دو طرفہ  پالیسی ہے ، یہ لوگ صرف باتیں کرتے ہیں ، ان کا کام ہی یہ ہیں ۔  اسوقت ہم پی ٹی آئی کو بڑی   برائی سمجھتے ہیں جب کہ  ن لیگ کو چھوٹی برائی سمجھ کر قریب کر رہے ہیں ۔