Sunday, September 8, 2024

علیمہ خان کی جائیداد کا کیس ، ایف بی آر کو کارروائی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

علیمہ خان کی جائیداد کا کیس ، ایف بی آر کو کارروائی کا ریکارڈ  پیش کرنے کا حکم
December 1, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری  میں وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ  علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد سے متعلق کیس میں عدالت نے ایف بی آر کو کارروائی کا ریکارڈ  پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی اہم کیسوں کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان  کی ہمشیرہ  علیمہ  خان کی جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  چیف جسٹس آف پاکستان  نے استفسار کیا کہ ایف بی آر نے  علیمہ خان کو طلبی کا نوٹس  کب بھیجا؟ اور اس پر ایف  بی آر  نے کیا کارروائی کی۔ کمشنر ان لینڈریونیو نے عدالت کو آگاہ  کیا کہ ایف بی آر نے علیمہ خان کو 8 فروری کو نوٹس بھیجا  کو انکے بیرونے ملک ہونے  کے باعث موصول  نہیں ہوا۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے  علیمہ خان  کی دبئی کی جائیداد، کرایہ نامہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ سیل بند لفافے میں عدالت کو پیش کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے بینک سے قرض لے کرفلیٹ خریدا، اس کا کرایہ قسط کے طور پر بینک کو ادا کیا پھر فلیٹ کو فروخت کر دیا لیکن اب معاملہ کیا  ہے ؟۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے عدالت  کو بتایا کہ بیرون ملک خریدی گئی جائیداد ظاہر کرنا لازم ہے۔ ایف بی آر کو ان کے نفع اور نقصان سے کوئی غرض نہیں۔ عدالت نے علیمہ خان  کیس کی سماعت کو 6  دسمبر تک ملتوی کر دیا۔