Saturday, April 20, 2024

علیم ڈار کی میدان میں دوڑنے کی ویڈیو وائرل

علیم ڈار کی میدان میں دوڑنے کی ویڈیو وائرل
January 5, 2020
سڈنی ( 92 نیوز) پاکستانی امپائر علیم ڈار  کی میدان میں دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، دوران میچ علیم ڈار میدان میں دوڑے تو کھلاڑی اور موجود شائقین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ، خود علیم بھی ہنستے رہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان  تیسرے ٹیسٹ کا میچ جاری تھا ، فیلڈنگ سیٹ کی جا رہی تھی کہ اچانک علیم خان نے تیزی سے دوڑنا شروع کر دیا  ، ان کے دوڑنے کے انداز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں  موجود  شائقین پہلے توحیران ہوئے لیکن بعد میں ہنس ہنس کر دوہرے ہو گئے ۔ کمنٹیٹر نے بھی علیم خان کے دوڑنے پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ دوسری جانب علیم خان نے  ثابت کر دیا کہ وہ 51 سال کی عمر میں سپر فٹ ہیں ۔پاکستانی امپائر پہلے ٹیسٹ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔