Sunday, April 28, 2024

علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
January 2, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے کیرئیر کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ علیم ڈار دنیا میں سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔  انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی امپائرنگ کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا اس وقت کیپ ٹاؤن میں اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان بھی اس میچ کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان کے علیم ڈار اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس میچ میں داخل ہو کر وہ دنیا کے سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔

یہ علیم ڈار کے کیرئیر کا تین سو بتیسواں میچ ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔  علیم ڈار اس سے قبل تین بار دنیا کے بہترین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔