Wednesday, May 8, 2024

علیم ڈار سب سے زیادہ 210 ون ڈے میچ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے

علیم ڈار سب سے زیادہ 210 ون ڈے میچ سپروائز کرنے والے  امپائر بن گئے
November 2, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) علیم ڈار سب سے زیادہ 210 ون ڈے میچ سپروائز کرنے والے  امپائر بن گئے،علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرانے کا ریکارڈبھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی سب سے زیادہ میچ سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے۔علیم ڈار نے جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کا209 میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے علیم ڈار کا 210 واں ایک روزہ میچ  تھا،جس میں وہ آن فیلڈامپائر تھے۔ علیم ڈار نے سپورٹ کرنے پر پی سی بی ،مداحوں اور اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

علیم ڈارنےسب سے زیادہ  132ٹیسٹ میچز سپر وائز  کررکھے ہیں۔ انہوں نے لگاتار تین سال بہترین آئی سی سی  امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔