Monday, May 13, 2024

علیم ڈار تنقید کی زد میں آگئے

علیم ڈار تنقید کی زد میں آگئے
December 28, 2019
سڈنی (92 نیوز) آسٹریلیا نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران  پاکستانی امپائر علیم ڈار  پر سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے تنقید کر ڈالی ، آسٹریلیا نے  نیوزی لینڈ کے مچل سنٹنر کیخلاف  کیچ آؤٹ کی  اپیل کی  جس پرفیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا، علیم ڈار نےبار بار ری پلے دیکھنے  کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کے باؤنسر پر نیوزی لینڈ کےکھلاڑی مچل  سنٹنر کے کیچ آؤٹ ہونے  کی اپیل کی جس پرفیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔ [caption id="attachment_258943" align="alignnone" width="588"] علیم ڈار تنقید کی زد میں آگئے[/caption] آسٹریلیا کے ریویو  مانگنے پر پاکستانی امپائر علیم ڈار نے  بطور تھرڈ امپائر  باربار ری پلے  دیکھنے کےبعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ علیم ڈار کے اس فیصلے  کو سابق آسٹریلوی کرکٹرشین وارن اور مارک وا  نے غلط قرار دیتے ہوئے کہا علیم ڈار کو فوٹیج  مختلف زاویوں سے دیکھنی چاہیے تھی ۔آسٹریلوی کپتان ٹم پین  بھی امپائر کے  ساتھ بحث کرتے دکھائی دیے۔  پاکستان کے امپائر علیم ڈار  سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں اپمائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے امپائر  ہیں ۔ علیم ڈار نے  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ میں میدان میں قدم رکھتے ہی اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کے ریکارڈ پاش پاش کردیا۔
علیم  نے پرتھ کے میچ میں اپنے کیرئیر کے 129  ویں ٹیسٹ میچ میں ایمپائرنگ کا فریضہ انجام دیا  ۔ آئی سی سی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز کا اعزاز حاصل کرنے سے متعلق کہا کہ  یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جس کے بارے میں میں نے اپنے امپائرنگ کیریئر کے آغاز پر سوچا  ہی نہیں تھا۔

علیم ڈار کی ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری

انہوں نے کہا کہ  جب میں آسٹریلیا میں فیلڈ میں اتروں گا تو یہ میری زندگی کا ایک اہم لمحہ ہوگا، میں نے یہاں سے ہزاروں کلومیٹر دور گوجرانوالہ میں اس سفر کا آغاز کیا تھا، اسٹیو بکنر میرے آئیڈیل تھے اور اب میں ان سے آگے نکلنے والا ہوں، اس دوران میں نے کچھ انتہائی یادگار میچز دیکھے، ان میں برائن لارا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 ناٹ آؤٹ کی اننگز اور 2006  میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں آسٹریلیا کے 434 رنز کا حصول بھی شامل تھا۔
ICC @ICC

"You have to be mentally strong otherwise you can't survive."

Aleem Dar is set to break Steve Bucknor’s record of most Test matches as an umpire when he takes the field in Perth tomorrow. Watch him speak about his illustrious career 📹
Embedded video
علیم نے مزید کہا کہ اتنا طویل سفر اہلخانہ کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا ، میں مواقع دینے  پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی مشکور ہوں ۔ علیم ڈار نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور امپائرون ڈے میچز میں  سال 2000 میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں جبکہ ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ  سے کیا تھا ۔