Saturday, April 20, 2024

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنیوالے امپائر بن گئے ‏

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنیوالے امپائر بن گئے ‏
December 12, 2019
پرتھ ( 92 نیوز) پاکستان کے امپائر علیم ڈار آج پرتھ کے میدان میں قدم رکھ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں اپمائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے امپائر بن گئے ۔ علیم ڈار نے آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ میں میدان میں قدم رکھتے ہی اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کے ریکارڈ پاش پاش کردیا۔ [caption id="attachment_256220" align="alignnone" width="617"]علیم ڈار ‏ پرتھ ‏ ‏92 نیوز پاکستان ‏ امپائر علیم ڈار ‏ ٹیسٹ میچز ‏ اپمائرنگ کا فریضہ ‏ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ‏ شیڈول ٹیسٹ میچ اسٹیو بکنر علیم ڈار آج پرتھ کے میدان میں قدم رکھ کر ایک اور ریکارڈ توڑیں گے ‏[/caption] علیم پرتھ کے میچ میں اپنے کیرئیر کے 129  ویں ٹیسٹ میچ میں ایمپائرنگ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ علیم ڈار 128 ٹیسٹ میچز اور207 ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں ۔ وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا سنگ میل عبور کرنے سے بھی بس دو قدم کی دوری پر ہیں جہاں  وہ یہ اعزاز روڈی کوئٹزن سے چھین لیں گے ۔ [caption id="attachment_256221" align="alignnone" width="593"] علیم ڈار روڈی کوئٹزن سے اعزاز چھین لیں گے[/caption] آئی سی سی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز کا اعزاز حاصل کرنے سے متعلق کہا کہ  یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جس کے بارے میں میں نے اپنے امپائرنگ کیریئر کے آغاز پر سوچا  ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ  جب میں آسٹریلیا میں فیلڈ میں اتروں گا تو یہ میری زندگی کا ایک اہم لمحہ ہوگا، میں نے یہاں سے ہزاروں کلومیٹر دور گوجرانوالہ میں اس سفر کا آغاز کیا تھا، اسٹیو بکنر میرے آئیڈیل تھے اور اب میں ان سے آگے نکلنے والا ہوں، اس دوران میں نے کچھ انتہائی یادگار میچز دیکھے، ان میں برائن لارا کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 ناٹ آؤٹ کی اننگز اور 2006  میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ون ڈے میں آسٹریلیا کے 434 رنز کا حصول بھی شامل تھا۔ [caption id="attachment_256222" align="alignnone" width="636"]علیم ڈار ‏ پرتھ ‏ ‏92 نیوز پاکستان ‏ امپائر علیم ڈار ‏ ٹیسٹ میچز ‏ اپمائرنگ کا فریضہ ‏ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ‏ شیڈول ٹیسٹ میچ اسٹیو بکنر علیم ڈار آج پرتھ کے میدان میں قدم رکھ کر ایک اور ریکارڈ توڑیں گے ‏[/caption] https://twitter.com/i/status/1204733016410664966 علیم نے مزید کہا کہ اتنا طویل سفر اہلخانہ کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا ، میں مواقع دینے  پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی مشکور ہوں ۔ علیم ڈار نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور امپائرون ڈے میچز میں  سال 2000 میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں جبکہ ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ  سے کیا تھا ۔