Thursday, April 25, 2024

علیم خان کے مبینہ جھوٹے حلف ناموں پر فیصلہ نو مئی تک مؤخر

علیم خان کے مبینہ جھوٹے حلف ناموں پر فیصلہ نو مئی تک مؤخر
May 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کےمبینہ جھوٹے حلف ناموں پرفیصلہ نومئی تک موخر کردیا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے عمران خان بتائیں جہانگیر ترین نے قرض کیوں معاف کرائے اور علیم خان نے اثاثے کیوں چھپائے،ہم سے کرپشن پر وہ استعفی مانگ رہے ہیں جنہوں نے کراچی کے گٹر کے ڈھکن  تک بیچ  ڈالے ۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے ارکان کی عدم دستیابی کے باعث علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ 9 مئی تک موخر کر دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علیم خان کے خلاف جلد ایف بی آر اور نیب سے رجوع کریں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج چوری کو بچانے کے لئے ٹی او آرز بنائے جارہے ہیں، قرضہ معافی کی شق ٹی او آرز سے نہیں نکالی جائے گی، جہانگیر ترین کو بتانا پڑے گا کہ ان کے بچوں کے اثاثے برطانیہ کے علاوہ دوسرے ملک میں بھی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں جہانگیر ترین نے قرض کیوں معاف کرائے اور علیم خان نے اثاثے کیوں چھپائے۔