Friday, March 29, 2024

علیم خان کے دفتر پر نیب کا چھاپہ ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

علیم خان کے دفتر پر نیب کا چھاپہ ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
March 2, 2019
لاہور (92 نیوز) نیب کی ٹیم نےتحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے دفتر چھاپہ مار کرکاروباری دستاویزات اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا،ان کے قریبی عزیزوں کوبھی شامل تفتیش کرلیاگیا۔ تحریک انصاف کے رہنما  کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا  ،  ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے علیم خان کی پراپرٹی اور آف شورکمپنیوں کے حوالے سے بھی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے سابق سینئر وزیر پنجاب  کے قریبی عزیزوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق نیب  نے علیم خان کے قریبی عزیز فراز چودھری اورقریبی ساتھی نعمیرحمید خان اور عمرفاروق منان کوبھی شامل تفتیش کرلیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علیم خان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ نمیر حمید خان کے اکاؤنٹ کے ذریعے رقم بیرون منتقل کی ۔ نمیر حمید خان کی جانب سے بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کے لئے مختلف بینکوں سے ریکارڈ طلب کر لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کے قریبی ساتھی نمیر حمید خان نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ نیب نےعلیم خان کی کمپنیوں کےچیف فنانشل آفیسر عمران انورکوبھی شامل تفتیش کرلیااورہدایت کی کہ تمام کمپنیوں سے متعلق ریکارڈلازمی جمع کرائیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق علیم خان نے نیب کو بتایا کہ انہوں نے صرف دو کمپنیاں کاروبار چلانے کے لئے استعمال کیں۔ نیب کو موصول ریکارڈ کے مطابق صرف دو کمپنیوں راجہ گرین فارم اور یونین گرین فارم کے ذریعےتین اعشاریہ نوسات بلین کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ علیم خان سےپوچھا گیا کہ باقی کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایف بی آر اے پوچھ لیں ،علیم خان  نے آف شورکمپنیاں بنانے کے ذرائع ،کاروباراوردیگرتفصیلات کے سوالوں کے جواب دینے سے بھی انکارکردیا۔