Friday, May 10, 2024

علیم خان پینتیس کمپنیوں اور زمین کی خریداری سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے

علیم خان پینتیس کمپنیوں اور زمین کی خریداری سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے
February 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) علیم خان پینتیس کمپنیوں میں ایک ارب روپے کی رقم اور زمین کی خریداری میں چھ سوملین کی رقم  سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ نیب لاہور نے علیم خان سے  بارہ کمپنیوں سے متعلق تفتیش کی ہے۔ نائنٹی ٹونیوز کو موصول تفتیشی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے مجموعی طورپر پینتیس کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔ یہ کمپنیاں دو ہزار تین سے دو ہزار تیرہ کے دوران بنائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق علیم خان پینتیس کمپنیوں میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہے علیم خان نے نو سوکنال زمین خریدی جس کی مالیت چھ سوملین ہے۔ علیم خان چھ سوملین کے بارے میں بھی نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ علیم خان کے خلاف آف شور کمپنیوں کےاثاثوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں سے بنائے گئے اثاثہ جات کی مالیت تیس ملین درہم ہے۔