علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فیاض چوہان
لاہور (92 نیوز) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والی انڈین اسٹیبلشمنٹ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والی انڈین اسٹیبلشمنٹ کشمیریوں جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننا،زبردستی دفنانا اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر کٹوانا باعث مذمت ہے۔سید علی گیلانی سچے پاکستانی تھے۔مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔
فیاض چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننا، زبردستی دفنانا اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر کٹوانا قابل مذمت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ، سید علی گیلانی سچے پاکستانی تھے، مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔