Sunday, May 5, 2024

علی گیلانی کی بازیابی کسی معجزے سے کم نہیں: یوسف رضا گیلانی

علی گیلانی کی بازیابی کسی معجزے سے کم نہیں: یوسف رضا گیلانی
May 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر گیلانی خاندان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی واپسی کو معجزہ قرار دیا ہے۔ حیدر گیلانی نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعائیں رنگ لے آئیں۔ لاہور میں اپنے گھر کے باہر بیٹے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں۔ بیٹے کا واپس آنا معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے۔ وزارت عظمی کے دوران نااہل قرار دیا گیا۔ وزیراعظم بھی پانامہ لیکس پر اپنا مؤقف پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ اس موقع پر انتہائی خوش ا ور صحت مند دکھائی دینے والے حیدر گیلانی نے قوم کا شکریہ ادا کیا۔ بازیابی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ لمبی کہانی ہے پھر کبھی سناﺅں گا۔ عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ میرا بھائی گھر واپس آگیا اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے۔ لوگوں نے جو محبت دی وہ فراموش نہیں کر سکتے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وٹوسمیت دیگر اہم شخصیات آج بھی مبارکباد دینے کیلئے گیلانی ہاﺅس پہنچیں جبکہ صدقے کے بکرے بھی قربان کئے گئے۔