Friday, May 17, 2024

علی پور کے علاقے سیت پور میں قدیم شاہی مقبرہ خستہ حالی کا شکار

علی پور کے علاقے سیت پور میں قدیم شاہی مقبرہ خستہ حالی کا شکار
August 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) علی پور کے علاقے سیت پور میں قدیم شاہی مقبرہ خستہ حالی کا شکار ہے۔ طاہر خان نہڑ نامی بادشاہ کا مقبرہ تقریبا ساڑھے چار سو سال قبل تعمیرکیا گیا۔ سیت پور ایک تاریخی شہر ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آثار قدیمہ کو دیکھنے آتی ہے۔ سیت پور میں 2 قدیم مقبرے تھے جن میں سے ایک سیتارا رانی کا مقبرہ تھا جو محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کی وجہ سے منہدم ہو چکا ہے۔ اس کا نام و نشان تک اب باقی نہیں رہا۔ طاہر خان نہڑ نامی بادشاہ کے مقبرے کی تعمیر میں ترک فن تعمیر کے مطابق جیومیٹریکل ڈیزائننگ کی گئی۔ اس مقبرے میں جدید تقاضوں کے مطابق زلزلے اور آسمانی بجلی سے بچانے کا انتظام بھی کیا گیا لیکن محکمہ آثار قدیمہ نے کافی عرصے سے مقبرے کی بحالی کا کوئی کام نہیں کیا جس کا اعتراف خود محکمے کے ملازم نے کیا ہے۔ حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ نے توجہ نہ دی تو یہ تاریخی مقبرہ بھی وقت گزرنے کے ساتھ زمین بوس ہو جائے گا اور لوگ تاریخی ورثے سے محروم ہو جائیں گے۔