Monday, September 16, 2024

علی پور چٹھہ میں خان بیراج کی تکمیل آخری مراحل میں داخل

علی پور چٹھہ میں خان بیراج کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
April 1, 2018

 علی پور چٹھہ (92 نیوز) علی پور چٹھہ میں خان بیراج کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔ تئیس ارب کی لاگت سے تیار ہونے والے جدید بیراج پر پانی کی گنجائش گیارہ سے بارہ لاکھ کیوسک ہے، جسے دو ماہ بعد محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 علی پور چٹھہ میں پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک سو پچیس سالہ پرانے ہیڈ خانکی ورک کی دو ہزار تیرہ میں ایشین بینک کے تعاون سے دوبارہ تعمیر شروع کی گئی، جو تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔

 جدید بیراج کی کالونی میں جدید طرز کی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے، جس میں ایک ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔

 جدید فن تعمیر کی حامل بیراج پر بچوں کے کھیلنے کیلئے جھولے بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ تفریح کیلئے نایاب پرندے بھی لائے گئے ہیں اور آبشاریں بھی بیراج کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں ۔

 خواتین کے لئے بیٹھنے کا انتظام موجود ہے تو پارک اور ٹک شاپ بھی بنائی گئی ہے ۔

 بیراج کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چار لاکھ کیوسک پانی اپنے سابقہ راستے پر آ جائے گا، جس سے دریا  بوس ہونے والی ایک ہزار ایکڑ زمین دوبارہ کاشت کے قابل ہو جائے گی ۔

 ہیڈ خانکی میں 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش تھی، جو اب 11 سے 12 لاکھ کیوسک ہو جائے گی ۔

 جدید خان بیراج کی تکمیل سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 لوگوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کاشت کاروں کے لئے معاون ثابت ہو گا ۔