Thursday, April 25, 2024

علی پلازہ میں آگ لگی یا لگائی گئی ،بڑا سوال بن گیا

علی پلازہ میں آگ لگی یا لگائی گئی ،بڑا سوال بن گیا
September 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) علی پلازہ میں آگ لگی یا لگائی گئی ، بڑاسوال بن گیا ، پلازہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کا ہے  جس کے خلاف نیب میں  پہلے ہی انکوائری  چل رہی ہے ، پلازے کے مالک کا نام سامنے آنے پر شکوک و شبہات  بڑھ گئے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے بیان نے معاملہ مزید مشکوک بنا دیا ۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ  پلازے کے مالک کا  پہلے بھی آگ لگانے کا ریکارڈ ہے ، ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم آج ہی پلازے کا چکر لگا کر گئی تھی۔دوسری طرف ایس پی گلبرگ کہتے ہیں۔پلازہ مالک کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ذرائع کا کہنا  ہے کہ نیب کی ٹیم بھی پلازے کا  چکر لگا کر گئی  ہے ، دوسری طرف یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اسی علی پلازے  میں دو فلور نیب میں گرفتار صاف پانی پراجیکٹ کے اہم ذمہ دار نوید نے رینٹ پر لئے  ہوئے  تھے اور آج کل یہاں مشکوک افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تھا ۔ واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے اور وہ اس وقت فرار ہیں۔