Friday, May 17, 2024

علی وزیر اور محسن داوڑ نے جو کیا، اس کی سزا ملنی چاہئے، شوکت یوسفزئی

علی وزیر اور محسن داوڑ نے جو کیا، اس کی سزا ملنی چاہئے، شوکت یوسفزئی
May 30, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ نے جو کیا، اس کی سزا ملنی چاہئے۔ تحریک انصاف پاک فوج کی حمایت میں سامنے آگئی۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم پختونوں کے خلاف بہت بڑی سازش کررہی ہے، وفاقی حکومت میں آدھے سے زیادہ وزیر پختون ہیں، پاک فوج قبائلیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے، قبائل ہمیشہ پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پختون ریفرنڈم کے تحت پاکستان میں شامل ہوئے، پاکستان کی تاریخ پاک فوج کی قربانیوں سے بھری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ قبائل ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لیے کھڑے ہوئے، قبائل اور فوج میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گی، قبائلیوں کو جائز حق دلانا حکومت اور پارلیمان کی ترجیح ہے۔