Sunday, September 8, 2024

علی عادل کی اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش‘ پولیس نے گیٹ سے پکڑ لیا

علی عادل کی اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش‘ پولیس نے گیٹ سے پکڑ لیا
January 9, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس نے ہونٹ سینے کے ڈرامے کے تخلیق کار علی عادل کی میو اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ علی عادل کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل میں مبینہ طور پر مخالفین کے ہاتھوں تشدد اور ہونٹ سیے جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی میڈیکل اور پولیس رپورٹ کے مطابق معاملہ مشکوک دکھائی دیتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں زیر علاج علی عادل نے جمعہ اورہفتے کی شب واش روم جانے کے بہانے فرار ہونے کی کوشش کی۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر اسپتال کے مین گیٹ کے قریب پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ واقعے کے بعد میو اسپتال میں علی عادل کی نگرانی کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل ڈاکٹر فیصل مسعود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ زخموں کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو جلد پیش کرے گا۔