Friday, April 19, 2024

علی ظفر کے گواہوں کو بیان حلفی 7روز میں جمع کرانیکا حکم ‏

علی ظفر کے گواہوں کو بیان حلفی 7روز میں جمع کرانیکا حکم ‏
May 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میشا شفیع کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے علی ظفر کے گواہوں کو بیان حلفی سات روز میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کوجلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا، میشا شفیع اورعلی ظفرکوغیرضروری درخواستیں دائرکرنے سےبھی روک دیا۔ گواہوں کے بیانات اورجرح ایک ساتھ کرنے سے متعلق میشا شفیع کی درخواست پر جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینح نے سماعت کی۔ میشیا شفیع کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کی موکلہ علی ظفر کے تمام گواہوں کو نہیں جانتی، گواہ علی ظفر کے ملازمین ہیں جس پر  علی ظفرکے وکیل نے کہا کہ کوئی گواہ ان کے موکل کا ملازم نہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے علی ظفر کے وکیل سے میشا شفیع کی درخواست پر بنیادی اعتراض بارے استفسار کیا تو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق گواہ کا بیان اور جرح ایک ہی دن ہوتی ہے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ  بیان اور جرح ایک دن ہونے کا اختیارعدالت کا ہے۔ میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ اگر گواہوں کی فہرست مل جائے تو جرح ایک دن میں کرلیں گے۔ عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو گواہوں کے بیان حلفی 7 روزمیں جمع کرانے کا حکم دے دیا  جبکہ میشا شفیع کے وکیل نے جرح کیلئے ایک ہفتے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ غیر ضروری التواء نہ دیتے ہوئے ٹرائل جلد مکمل کرے۔