Friday, April 19, 2024

علی ظفر کو بالی ووڈ فلم ڈیئرزندگی کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیاگیا

علی ظفر کو بالی ووڈ فلم ڈیئرزندگی کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیاگیا
November 2, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں کرن جوہر کے بعد کنگ خان نے بھی بھارتی انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیےکنگ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈئیر زندگی میں پاکستانی اداکار علی ظفر کو نکال دیا فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور علی ظفر کام کررہے تھے.علی ظفر کی جگہ اب  طاہر بسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق مودی سرکار کے بعد اب بھارتی فلم نگری بھی انتہا  پسندوں  کے اشاروں پر ہی چلے گی  فلم میں کسے کاسٹ کرنا ہے اور کسے نہیں یہ  فیصلہ شیو سینا آرایس ایس ایم این ایس نامی شدت پسند پاکستان مخالف تنظیمیں  کریں گی۔ انتہاپسندوں نےکرن جوہرسےجوسلوک کیا اس سےشاہ رخ خان کی بیوی گوری خان جوفلم ڈئیرزندگی کی پروڈیوسرہیں، نےسبق سیکھ لیاہے۔اسی لئے انتہا پسندوں سےپنگا لینے کی بجائےعلی ظفر کو ہی فلم سے نکال دیا۔ ڈئیر زندگی میں علی ظفر کی  جگہ بالی ووڈ کے نئے اداکار طاہر بسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جو اب عالیہ بھٹ کے مقابل کام کریں گے۔ اس سےپہلےکرن جوہر نے فواد خان کو اپنی فلم اے دل ہے مشکل میں کاسٹ کیا اور مشکل میں پھنس گے پانچ کڑور بھتہ  کی صورت میں فوجی فنڈ میں جمع کرانا پڑا اور آئندہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے سے توبہ بھی کرنا پڑی  پھر جا کر ان کی فلم بھارت میں ریلیز ہوئی۔