Friday, May 17, 2024

علی ظفر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا ، میشا شفیع

علی ظفر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا ، میشا شفیع
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے عدالت میں  بیان  ریکارڈ کر دیا ، اپنے بیان میں کہا کہ مجھے علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ  دو گیتوں کی ریہرسل کے دوران علی ظفر نے مجھے ہراساں  کیا، ہراساں کیے جانے کے باوجود علی ظفر کے ساتھ  گانوں کی ریہرسل پر جاتی رہی کیونکہ گانے کا معاہدہ کیا ہوا تھا۔ میشا نے کہا کہ جیمنگ سیشن ریہرسل کے دوران سب لوگ کام میں مصروف تھے جب علی ظفر نے نامناسب حرکت کی۔