Saturday, April 20, 2024

علی ظفر سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے ‏

علی ظفر سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے ‏
May 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سپر اسٹار علی ظفر چھٹی  والے دن بھی سوشل میڈیا پر سرگرم رہے ، سارا دن  محاذ سنبھالے رکھا،میشا شفیع کی جانب سے ٹوئٹر پر بریک کے اعلان کے بعد علی ظفر نے اپنی صفائی میں تابڑ توڑ ٹویٹس کیں ۔ علی ظفر  اور میشا شفیع کا معاملہ ہے عدالتوں میں زیر سماعت مگر دونوں اسٹارز اور انکے مداحوں کی جانب سے  سوشل میڈیا پر خود کو معصوم ثابت کرنے کی بھرپورکوششیں جاری  ہیں ،میشا شفیع سوشل میڈیا پر خاموش جبکہ علی ظفر فرنٹ فٹ پر ایکٹو نظر آتے ہیں ۔ علی ظفر  نے سوفی نامی خاتون صارف کے ٹویٹ پرنائلہ خان  کے جواب کو ٹیگ کرتے ہوئے  لکھا کہ میشا شفیع کے پاس کہنے کو کوئی سچ نہیں ،اس لیے وہ دوسرے لوگوں کو میرے خلاف استعمال کررہی ہیں۔ علی ظفر نے روحینا حسن نامی صارف کی اپنی حمایت میں فیس بک پوسٹ کو شیئر کیا،انہوں نے کہا وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انکے مخالفین اس حد تک گرجائیں گے ۔ گزشتہ سے پیوستہ روز میشا شفیع نے علی ظفر  کی جانب سے اپنے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کرنیوالے ایڈیشنل سیشن جج  لاہور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا،انکی جانب سے جج تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت آٹھ مئی کو ہوگی  ۔