Saturday, May 11, 2024

علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش 2 دن کے وقفے کے بعد چھٹے روز دوبارہ شروع

علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی تلاش 2 دن کے وقفے کے بعد چھٹے روز دوبارہ شروع
February 11, 2021

سکردو (92 نیوز) پہاڑوں کے شہزادے علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش دو دن کے وقفے کے بعد چھٹے روز دوبارہ شروع کردی گئی۔ تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں سرولینس طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

کے ٹو کی بلندیوں پر لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش چھٹے روز بھی جاری ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو پر گزشتہ دو روز بڑا آپریشن معطل رہا۔

جمعرات کے روز کوہ پیمائوں کی تلاش کے لئے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے ٹویٹ کے مطابق آپریشن مین سرولینس طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔ طیارے میں FLIR سسٹم نصب ہے۔ انفرڈ ریڈار ٹیکنالوجی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ کوہ پیماوں کی زمینی تلاش کے لئے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز لی سدپارہ کے خاندان نے آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا انھوں نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ علی سدپارہ اور ساتھی کے ٹو کی چوٹی پر برف کے غارمیں پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہ زندہ ہیں ۔ ان کی بازیابی تک آپرپشن معطل نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما پانچ فروری کو کے ٹو سمٹ کرکے واپسی پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ سدپارہ گائوں میں سوگ کا سماں ہے۔ لوگ ان کی بازیابی کئے لئے دُعاگو ہیں۔