Thursday, April 18, 2024

علی زیدی نے سعید غنی کی جانب سے بھجوایا گیا عدالتی حکم نامہ ٹویٹ کردیا

علی زیدی نے سعید غنی کی جانب سے  بھجوایا گیا عدالتی حکم نامہ ٹویٹ کردیا
August 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی  نے سعید غنی کی جانب سے بھجوایا گیا عدالتی حکم نامہ ٹویٹ کردیا، کہتے ہیں صدقے! اتنے نازک؟لگتا ہے انہوں نے سعید غنی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ  سعیدغنی نے پولیس رپورٹ پڑھنے کی وجہ سے انہیں چپ کرانے کا عدالتی حکم نامہ بھیجا ہے، کیا کسی کواحساس ہے یہ وزیرِاعظم کیخلاف کیسی زبان استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا  وہ گیگ آرڈربھیجنا شروع کردیں؟۔