Friday, May 17, 2024

علی زیدی نے دوستوں کو نوازا ، سعید غنی

علی زیدی نے دوستوں کو نوازا ، سعید غنی
October 12, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی نے دوستوں کو نوازا ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کو باہر کریں ۔ پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےو فاقی وزیر  علی زیدی پر دوستوں کو نوازنے کا الزام عائد کیا۔ جیالے وزیر نے وفاقی حکومت کو بھی نہ بخشا، کہا کہ معیشت تباہ، مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے، آپ کرپشن کے خلاف ہیں تو ساتھ کھڑے لوگوں کو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے احتجاج کا اپنا طریقہ ہے، ممکن ہے مستقبل میں تمام جماعتوں کا احتجاج بھی مشترکہ ہو۔