Saturday, April 20, 2024

علی زیدی اور شہبازگل کی کراچی میں پانی کی نکاسی نہ ہونے پر تنقید

علی زیدی اور شہبازگل کی کراچی میں پانی کی نکاسی نہ ہونے پر تنقید
July 18, 2020
  کراچی میں بارش کے باعث شہریوں کومشکلات پر سندھ حکومت تنقید کی زد میں آگئی،،تحریک انصاف رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا،،طنز کے خوب نشتربرسائے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا،،گزشتہ برس ہم نے صفائی مہم شروع کی، نالوں کی صفائی کی وجہ سے کراچی نہیں ڈوبا، انہوں نے ہمیں کام سے روکا، کچرا نہ اٹھانے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ شہباز گل بولے،، بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے، پانی زیادہ ہو تو کی ہوئی کرپشن اور بد انتظامی کھل کر سامنے آجاتی ہے، پانی تو زیادہ موجود ہے، بس شرم کی کمی ہے، سندھ میں گندم کا بحران پیدا کیا جارہاہے، سندھ کی گندم آپ کے چوہے کھا اور چوری کرکے لے گئے،،الزام لگنے پر ان چوہوں کو شرم سے مر جانا چاہیے۔ تحریک انصاف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزراء کام کی بجائے صرف پریس کانفرنسز کرتے  ہیں۔