Friday, April 19, 2024

علی رضا عابدی کا قتل، تحقیقات میں دائرہ کار کراچی واٹر بورڈ تک پھیل گیا

علی رضا عابدی کا قتل، تحقیقات میں دائرہ کار کراچی واٹر بورڈ تک پھیل گیا
January 2, 2019
کراچی (92 نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں دائرہ کار کراچی واٹر بورڈ تک پھیل گیا۔ مقتول کے موبائل فون ریکارڈ سے اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفتیش کاروں نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو قتل سے چار روز قبل موصول ہونے والی کالز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جس میں کراچی واٹر بورڈ ملازمین کی جانب سے بے تحاشا کالز کی گئی ہیں۔ علی رضا عابدی کے قاتلوں کی تلاش میں فیکٹری کے 2 زیرحراست تفتیشی ٹیم نے علی رضا عابدی کو کالز کرنے والے تمام افراد کو انٹرویو کیلئے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرویوز مرحلہ وار لئے جائیں گے۔ علی رضا عابدی کے قتل میں تیس بور پستول کا استعمال ہوا ، فارنزک رپورٹ واردات میں استعمال  ہونے والے 30 بور پستول سے  رواں ماہ 10 دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا ۔