Friday, May 17, 2024

علی رضا عابدی قتل کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل

علی رضا عابدی قتل کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل
January 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے  سابق رہنما علی رضا عابدی کیس کی تفتیش کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دی گئی ۔ گزری پولیس نے علی رضا عابدی قتل کیس کی تمام تر تفتیش اور تفصیلی رپورٹ سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردی ہے، جس میں سیاسی رہنماؤں سے ہونے والے انٹرویوز کی مکمل تفصیلات اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی شامل ہیں۔ علی رضا عابدی کو 25 دسمبر کی رات کراچی ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کیا گیا تھا۔